باغبانپورہ میں انسداد پولیو ٹیم کے روپ میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات لوٹ لئے

بدھ 17 فروری 2016 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ باغبانپورہ میں انسداد پولیو ٹیم کے روپ میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،ماڈ ل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شہری کواسلحے کے زور پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون سے محروم کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی مدینہ کالونی میں ڈاکو ؤں نے انسداد پولیو مہم کے روپ میں قطرے پلانے کیلئے شہری کے دروازے پر دستک دی اور اندر داخل ہو گئے اور بیگز میں چھپایا گیا اسلحہ نکال کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔

ڈاکو اہل خانہ کو گھر میں بند کر کے اطمینان سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاس شروع کر دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن میں بینک سکوائر مارکیٹ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بلال نامی شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے تین ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہو گئے ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :