وزیراعلیٰ نے پولیس ہسپتال کی تعمیر کی سمری کی منظوری دیدی ،10کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات

بدھ 17 فروری 2016 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پولیس ہسپتال کی تعمیر کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے 10کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دیدئیے ۔

(جاری ہے)

لاہو رپولیس کی جانب سے ملازمین کی فلاح کیلئے ہسپتال تعمیر کی سمری محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کو ارسال کی گئی تھی جسے ان محکموں کی طرف سے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھجوایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب نے چالیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کی منظوری دیدی ہے ۔ ہسپتال میں سات سپیشلسٹ ، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی ۔ ہسپتال کی تعمیر آئندہ چند ماہ میں پولیس لائنز میں شروع کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :