افضل گرو کی پھانسی کو غلط کہنا یا پاکستان کے حق میں نعرے بازی غداری نہیں ہے‘ سابق بھارتی اٹارنی جنرل

بدھ 17 فروری 2016 16:55

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) بھارت کے ممتاز قانون دان اور سابق اٹارنی جنرل سولی سوراب جی نے کہا ہے کہ افضل گرو کی پھانسی کو غلط کہنا یا پاکستان کے حق میں نعرے بازی غداری کے ضمن میں نہیں آتے ہاں البتہ یہ افسوسناک ضرور ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سولی سوراب جی نے غداری کے ضمن میں عائد کی جانیوالی دفعہ کا مفہوم سمجھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ اختلاف یا مظاہرہ غداری کی ضمن میں نہیں آتے تاہم اس اختلاف کیلئے کسی کی تشدد پر اکسانا غداری ہے اور اس دفعہ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے- انھوں نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے احاطے میں وکلاء کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا- واضح رہے کہ گذشتہ روز جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیاکمار کی عدالت میں پیشی کے دوران حکومت کے حامی وکلاء نے میڈیا اور طلباء پر عدالت کے احاطے میں تشدد کیا تھا- مار پیٹ کے اس معاملے میں بی جے پی کے چند لیڈر بھی پیش پیش تھے-

متعلقہ عنوان :