پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں ،گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دے دیا جائے‘ گورنر گلگت بلتستان
بدھ 17 فروری 2016 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خاں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دے دیا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی نمائندگی ملنی چاہئے۔پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کا کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے زمانہ طالبعلمی بھی لاہورمیں ہی گزارا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سی پیک منصوبوں میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جو انتہائی خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکردو، گلگت روڈ اوردیگرسڑکوں پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت بالخصوص وزیراعظم نوازشریف بھرپورتعاون کررہے ہیں۔(جاری ہے)
میرغضنفر علی خاں نے کہا کہ گلگت بلتستان 15ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ا س کی اپنی ضرورت صرف ایک ہزار میگاواٹ ہے لہٰذا زیادہ پیداواور کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیروسیاحت بڑھانے کیلئے اسلام آباد کی طرح لاہور سے بھی گلگت بلتستان کیلئے پروازیں شروع کی جائیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دے دیا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی نمائندگی ملنی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.