دہشت گردی کی جنگ میں 8702 ارب روپے کا نقصان ہوا ،سرتاج عزیز
بدھ 17 فروری 2016 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو 8 ہزار 702 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے پہنچتے ہیں مختلف عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس بشمول القاعدہ خطہ و دیگر علاقوں میں کمزور ہو چکی ہے، سعودی عرب کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 34 ممالک کے اتحاد میں پاکستان انٹیلی جنس ، دہشت گردوں کے معاون اور سرمایہ فراہم کرنے والوں کے لئے مزاحمت ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی کوششوں کو مربوط کرنے اور دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔
بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان زریں کو آگاہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو 8 ہزار 702 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ و دیگر تنظیمیں خطہ و دیگر دنیا میں کمزور ہو چکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا 1982 سے ملٹری تعاون چل رہا ہے ہمارے ایک ہزار سے 12 فوجی جوان ہر وقت وہاں موجود ہوتے ہیں اب بھیجے گئے فوجی جوان سعودی فوجیوں کو تربیت و دیگر تعاون فراہم کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.