راولپنڈی : افغان نیشنل آرمی کے وفد کی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 16:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : افغان نیشنل آرمی کے وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے 9 رکنی وفد کی قیادت کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمد منیر فقیر نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی مفادات اور پاک افغان سکیورٹی سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں دونوں کمانڈرز نے دو طرفہ سکیورٹی بڑھانے اورروابط میں مزید بہتری لانے پر اتفاق کیا ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ آمد پر وفد نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

متعلقہ عنوان :