وزیر اعظم کی نیب کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ محمد جمیل ملک

بدھ 17 فروری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نیب کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں،نواز شریف اگر سمجھتے ہیں کہ نیب سرکاری افسران اور معصوم لوگوں کو بلاوجہ حراساں کررہا ہے تو انہیں دھمکیاں دینے کی بجائے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لانی چاہیئے ،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا سندھ میں کرپشن کیخلاف کاروائی کی جائے تو بہت اچھا ہے مگر پنجاب میں کرپٹ افراد کی بات کی جائے تو تخت لاہور طیش میں آجاتا ہے،ہمارا موٴقف ہے کہ نیب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پورے ملک میں کرپٹ عناصر کیخلاف یکساں کاروائی کرے،انہوں نے کہا چیئرمین نیب وزیراعظم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور شریف برادران سمیت مسلم لیگ (ن) کے جتنے بھی افراد کیخلاف کرپشن کی انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں انہیں فی الفور قانون کے شکنجے میں لایا جائے،جانبداری پر مبنی احتساب سے ملک میں غلط روایات جنم لے رہی ہیں جس سے جمہوریت کی بدنامی ہورہی ہے،نیب کا ادارہ خود نواز شریف نے ہی اپنے سابق دور میں قائم کیا تھا جسے انہوں نے سیف الرحمٰن کے ذریعے پیپلز پا رٹی کیخلاف استعمال کیا،بعد میں پرویز مشرف نے بھی حکومت مخالف سیاستدانوں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے یہ ہتھیار استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :