اورنج لائن منصوبہ پر کل پنجاب اسمبلی میں ”گرما گرم “بحث ہوگی

اپوزیشن کے مطالبہ پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار

بدھ 17 فروری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں میٹروبس کے ساتھ ساتھ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر بھی روزہنگامہ و شدید احتجاج ہوتا ہے جس پر متعدد بار متحدہ اپوزیشن واک آؤٹ بھی کرچکی ہے تاہم کل بروز جمعرات 18فروری پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اورحکومت کے درمیان سخت بات چیت ہوگی جس کے لئے آج کا دن صرف اورنج ٹرین پر بحث کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ جمعرات کے بعد اپوزیشن کی بولتی بند ہوجائے گی اور اپوزیشن کی سیاست اورنج لائن کے کھڈوں میں دفن ہوجائے گی جس پر شدید ہنگامہ ہوا اور مذکورہ الفاظ واپس لینے کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کا گھیراؤ بھی کر لیا ، تاہم آج کا دن مزید بحث کے لیے طے پایا ہے۔