بارکھان ، نامعلوم افراد کا مہمان خانے پرحملہ ، 3افراد جاں بحق،2زخمی

بدھ 17 فروری 2016 15:23

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) بارکھان میں نامعلوم افراد نے مہمان خانے پرحملے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دولواہی کے مقام پرنامعلوم افراد نے قبائلی رہنماء وڈیرہ موذیان مری کے مہمان خانے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء وڈیرہ موذیان مری،واحد بخش،بلک شیر جاں بحق جبکہ دوافراد وڈیرہ موژان اورجان بیک زخمی ہوگئے مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیاجہاں سے لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :