پشاور ،ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا چالان

بدھ 17 فروری 2016 15:23

پشاور ،ون وے کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پشاور میں خیبر روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر سورن سنگھ کا 200روپے کا چالان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور میں خیبر روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے اقلیت سورن سنگھ غلط سمت پر جا رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن نے انہیں روک لیا اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر انہیں 200روپے کا چالان تھما دیا۔

متعلقہ عنوان :