ہم پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں‘گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دیا جائے ‘(ن) لیگ کی وفاقی حکومت ہماری عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر فنڈز اور سپورٹ فراہمی کر رہی ہے

گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دے دیا جائے‘(ن) لیگ کی وفاقی حکومت ہماری عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر فنڈز اور سپورٹ فراہمی کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرنے کہا کہ لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے زمانہ طالبعلمی بھی لاہورمیں ہی گزارا ہے ۔

سکردو، گلگت روڈ اوردیگرسڑکوں پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں وفاقی حکومت بالخصوص نوازشریف بھرپورتعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا باقاعدہ سٹیٹس دے دیا جائے کیونکہ اس سے وہاں کے عوام کو نہ صرف مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے بلکہ مزید ترقی اور خوشخالی بھی آسکے گی ۔