نوشہرہ کے علاقے شیدو میں گیس لیکج کے دھماکے سے آتشزدگی میاں بیوی جھلس کر شدید زخمی

بدھ 17 فروری 2016 15:03

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) نوشہرہ کے علاقے شیدو میں گیس لیکج کے دھماکے سے آتشزدگی میاں بیوی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیدو میں رات گئے عبدالخیل خٹک کے مکان میں گیس کے ہیٹر سے لیکج ہوگئی جس سے زوردار دھماکہ ہوگیا اور پورے گھر کو آگ لگ گئی۔ 75سالہ عبدالخیل شخص اپنی بیوی 70سالہ نزہت سمیت جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ‘زخمیوں کو فور ی طور پر ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ‘آتشزدگی سے پورا مکان تباہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :