نیب نے جعلی افسر بن کر رقم طلب کرنے والے دوافراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 فروری 2016 15:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) نیب نے جعلی افسر بن کر رقم طلب کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔نیب راولپنڈی کے مطابق خود کو نیب افسران ظاہر کرتے ہوئے جواد احمد خان اور علی جعفر نقوی نے ایک سرکاری ٹھیکیدار سے انکوائری ختم کروانے کے نام پر 3 کروڑ روپے کی رقم طلب کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم جواد احمد خان دو لاکھ روپے ٹوکن رقم وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا ‘ اسی کیس کے ماسٹر مائنڈ علی جعفر نقوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :