دنیا کی طاقتورترین شخصیت اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع

روسی صدر ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے

بدھ 17 فروری 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) دنیا کی طاقتورترین شخصیت اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع ہے جہاں وہ ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال اسلام آباد میں آنیوالے روسی وفد کے ذریعے صدرپیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ایل این جی منصوبے پر کام کرنیوالی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے سی ای او مبین صولت نے بتایاکہ صدر پیوٹن کو جون سے پہلے پاکستان کا دورہ کرناہے ‘دیگر جنوب ایشیائی ممالک کیلئے بھی ایک گیٹ وے کا کام کررہے ہیں ۔مبین صولت نے بتایاکہ پاکستانی حکام اور ماہرین توانائی نے روس کے حالیہ دورے کے موقع پردودہائیوں کے بعد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔