وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایپکس کمیٹی میں کیےگئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم نوعیت کے معاملات بھی زیر غور آئےجبکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کار کر دگی کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :