نیا سال پاکستان کے عوام کے مسائل میں کمی لائیگا‘چوہدری مشتاق گل

بدھ 17 فروری 2016 14:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور خوشحالی کیلئے کام کرے گی پاکستانی قوم کے مسائل کا ادراک ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مشتاق گل نے مریم ٹاؤن میں اقلیتی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پرُ عزم طریقہ سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں نیا سال پاکستان کے عوام کے مسائل میں کمی لائیگا بلخصوص بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا جائیگا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی کمزور معیشت اب ترقی کی طرف گامزن ہوچکی ہے صنعت کی ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ پاکستان کے روشن مستقبل کا عندیہ ہے مو جودہ صورتحال میں جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے لوگ جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں اور ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :