لاہور ، سیشن عدالت کے جج نے سزائے موت کے قیدی کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے

بدھ 17 فروری 2016 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) لاہور کی سیشن عدالت کے جج نے سزائے موت کے قیدی کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم کو کل کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیشن جج نے سزائے موت کے قیدی کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم طارق محمود کو کوٹ لکھپت جیل میں کل جمعرات کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 28مئی 1990ء کو مجرم طارق محمود کو سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :