چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا

قمر زمان چوہدری کی حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 17 فروری 2016 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت لاہور آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی سمیت 3 افسران موجود تھے ۔ ڈی جی نیب نے چئیرمین نیب کو رانا مشہود ویڈیو کیس ، یوتھ فیسٹیول کیس ، پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی کے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کے اقدامات کو سراہا ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ، چیئرمین نے حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب اور سمیت دیگر افسران سے کہا کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہو کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دباؤ کے بغیر کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :