ایف 16 طیارے دہشت گردی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بھارت کی مایوسی بلا جواز ہے۔ پینٹا گون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 12:59

ایف 16 طیارے دہشت گردی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بھارت کی مایوسی ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا، جس پر امریکہ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف 16 طیاروں کی پاکستان کو فروخت سے بھارت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایف 16 طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لہٰذا اس پر بھارت کی مایوسی بلا جواز ہے۔ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک نظر سے نہیں دیکھتا۔

متعلقہ عنوان :