2016 ء میں 50 ارب ڈالر کی ادائیگی حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بنی ہوئی ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 17 فروری 2016 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ 20 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کا ٹنڈورا پیٹنے والے 2016 ء میں قرضوں کی 50ارب ڈالر کی ادائیگی کیسے کریں گے، قوم سے جھوٹ بولنے کی بجائے سچ بتایا جائے کہ باقی رقم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کے نکالی جائے گی۔ اداروں کی نجکاری سے پانچ ارب ڈالرکا حصول، ٹیکسوں کی بھرمار، اشیاء خوردونوش اور ادویات کے نرخوں میں اضافہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 8 کے عہدیداران مقصود جاوید سلہری، محمد نعیم کانگڑہ، چناء اللہ خان، راحت رسول، حافظ سلیمان بٹ، شاہد بھٹی، میاں فخر علی، میاں رضوان، چوہدری اختر منا، مرزا نعمان اور حافظ شوکت کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ جو کھیل رچا رکھا ہے اس کے نتائج نہ صرف خود ان کے لئے بالکہ عوام کے حق میں بھی بیانک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :