حکمرانوں کی ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی درست نہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 17 فروری 2016 12:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے پاس اورنج ٹرین منصوبے کے لئے 225 ارب روپے تو ہیں لیکن شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والوں کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران 21 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کا ٹنڈورا تو پیٹتے ہیں لیکن قوم کو یہ نہیں بتاتے کہ ان ذخائر کا فائدہ عوام کو کب اور کیسے ہو گا۔

لیکن جن حکمرانوں کو کمیشن والے معاہدوں اور بیرون ملک سیرسپاٹوں سے ہی فرصت نہیں وہ عام آدمی کے بارے میں کیا سوچیں گے۔ انہوں نے اورنج ٹرین منصوبے کو خالصتاً پنجاب حکومت کا منصوبہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکمران عوام سے سچ بولنے کو تیار نہیں اورنج ٹرین منصوبے کو سی پیک کا حصہ کہنے کا جھوٹ سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی درست نہیں تحریک انصاف حکمرانوں کو عوام کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے گی۔

متعلقہ عنوان :