ارجنٹینا ، فٹبال میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھانے پر ریفری قتل

بدھ 17 فروری 2016 12:44

کیمپو ڈی لا برائبیرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) ارجنٹینا میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے کے فوراً بعد ریفری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔حملہ آور نے 48 سالہ سیزر فلورس کے سر، سینے اور گردن میں تین گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا، حکام نے بڑے پیمانے پر اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حملہ آور نے 25 سالہ والٹر زراٹے کو بھی سینے میں گولی ماری جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ارجنٹینا کے صوبے کورڈوبا کے دارالحکومت کیمپو ڈی لا برائبیرا میں ہونے والے اس میچ کے دوران امپائر نے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا ہی تھا کہ ایک شخص میدان میں بھاگتا ہوا آیا اور اس نے اپنے پیچھے سے پستول نکال کر گولیاں چلا دیں۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سب میچ کے دوران ہوا، ہمیں نہیں معلوم کہ ریفری کے ساتھ کیا ہوا لیکن کھلاڑی انتہائی غصے میں تھے اور وہ حملہ آور کی پستول چھین کر اسے مار ڈالنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :