انٹر پروانشل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز کل ہونگے

بدھ 17 فروری 2016 12:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر پروانشل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز 18 فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے ٹرائلز چار مختلف ویٹ کیٹگریز میں لئے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 28 فروری سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر پراونشل کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رٹرائلز جمعرات 18 فروری کودوپہر دو بجے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے جس میں منفی 50 کلوگرام ، 60 کلوگرام ،75 کلوگرام اور انفرادی کاتا میں ٹرائلز لئے جائینگے۔ ٹرائلز میں خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ سے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔