پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اچھا فیصلہ ہے جس کو ہرجگہ سراہا گیا، اویس شاہ

بدھ 17 فروری 2016 12:43

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اچھا فیصلہ ہے جس کو ہرجگہ سراہا گیا،، پی ایس ایل میں کیون پیٹرسن، کرس گیل، شین واٹسن اور شکیب الحسن جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کوسکھینے کا موقع ملے گا،'ان کی موجودگی نوجوانوں کے لیے متاثرکن ہوگی، پاکستان کرکٹ کے لیے زرخیز ملک میں نئے عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقاریونس سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اویس شاہ کا اپنے ایک انٹرویو کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مسائل حل کرنے میں بھی مددگارثابت ہوگی جبکہ لیگ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے اور یہ انھیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سیکورٹی مسائل کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوا تو یہ ٹورنامنٹ ملک کے اندر منعقد کیا جاسکتا ہے اور یہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔اویس شاہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جہاں ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ جیتنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :