پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر لڑنا چاہئے ، بان کیمون

بدھ 17 فروری 2016 12:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے خبردار کیا ہے کہ داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے پاک بھارت دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے اپنے بیان میں کہا کہ داعش کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کے حوالے سے تنظیم کی سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہو چکی ہیں اور اس سے اس خطے میں امن غارت ہو رہا انہوں نے کہا کہ داعش برصغیر میں بھی خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت اور پاکستان کی سرحدیں بھی ان کا نشانہ ہو سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دیگر تنظیموں کا لبادہ اوڑھ کر بھی داعش دونوں ممالک کے لئے خطرات پیدا کر سکتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کو ہر ممکن سطح پر آپسی اختلافات مشترکہ مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے تاکہ داعش کے شکار نہ بنیں انہوں نے کہاکہ دنیا میں دہشت گردی کافی حد تک بڑھ رہی ہے لہذا اس کا توڑ کرنے کے لئے سبھی کو آگے آنا ہو گا پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی پہل کرنا ہو گی تاکہ خطے میں دہشت گردو کو رسائی حاصل نہ ہو اور انہیں برصغیر میں اپنی تخریبی کارروائیاں پھیلانے کے لئے زمین فراہم نہ کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی مالف جنگ مں صف اول پر کھڑا رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کافی ساری قربانیاں دی ہیں جنہیں اقوام متحدہ نظر انداز نہیں کر سکتی ہے تاہم اس کے لئے ایسے حالات ہیں کہ اسے اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے بھی دہشت گردی کے خلاف کھل کر آگے آنا ہو گا

متعلقہ عنوان :