سیاسی نظام کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیے،رحمان ملک

بدھ 17 فروری 2016 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) سابق وزیرداخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مظلوم رہی ہے ، حکومت میں ہو ں تو عدالتیں سامنے آجاتی ، اپو زیشن میں ہوں تو نیب اور ایف آئی آے والے تنگ کرتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں ے بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جسے اب ختم ہونا چاہیے ، ملک کا سیاسی نظام کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیے ، نواز شریف منتخب وزیراعظم اداروں کو ہدایت کر سکتے ،اداروں میں اگر کوتاہی ہے تو انہیں درست کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ مظلوم رہی حکومت ملی تو عدالتوں میں گھسیٹا گیا ، اپوزیشن میں ایف آئی اور نیب پیچھے پڑھ جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :