گلگت بلتستان کو ملک سے ملانے والاپل مرمتی کام کے لیے بند

بدھ 17 فروری 2016 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) گلگت بلتستان کوملک کے دیگرحصوں سے ملانے والا کچوڑہ ایوب پل 3دن کے لیے بندکر دیا گیا۔ فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن پل کی مرمت کا کام کریگی۔

(جاری ہے)

1980 ء میں ابتدائی طور پر دفاعی ضروریات کے لیے بنایا گیا کچوڑہ ایوب پل اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ اضلاع کو گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے ملاتا ہے۔ اس پل سے روزانہ ہر قسم کی مال بردار گاڑیاں گزرتی ہیں اور ان کے بوجھ سے پل کے 80 فیصد لوہے کے رسے کمزور ہوچکے ہیں۔ جس کی مرمت اور لوہے کے رسے تبدیل کرنے کے لئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کام شروع کررہی ہے۔ جس کے باعث یہ 17 سے 19 فروری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :