کراچی،ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 17 فروری 2016 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) کراچی میں دو بہادر ٹریفک پولیس اہل کاروں نے شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔اہل کاروں نے نہ صرف مغوی کوبحفاظت بازیاب کرالیا بلکہ 1 اغواکار کو گرفتار بھی کرلیا۔ چالان صرف گاڑیوں کا نہیں، اغواکاروں کا بھی ہوسکتا ہے، یہ ثابت کیا ہے کراچی میں عالم زیب اور کامران بلوچ نامی ٹریفک اہلکاروں نے۔

(جاری ہے)

شیرشاہ کے علاقے میں تعینات ان دونوں اہلکاروں نے ایک ایسی مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، جس میں 3 خطرناک اغواکار موجود تھے۔اغواکارو ں نے بھاگنے کی کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوگئی اور ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکراکر رْک گئی، ٹریفک اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مغوی کو بازیاب کراکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔اغواکار کورنگی انڈسٹریل ایریا سے تاجر کو اغوا کرکے بلوچستان لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :