کراچی، پولیس کارروائی میں دہشت گرد اور 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 17 فروری 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) کراچی میں کاونٹر ٹیرزام ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گرد اور تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایس ایم جی کی 10 ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔ سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے دہشتگرد حنیف خان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی ڈی انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار دہشتگرد قبائلی علاقے ڈشکہ کا کمانڈر ہے۔

گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی علاقے میں ایف سی کے کئی اہلکاروں کو شہید کیا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کر کے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم محمد فاروق کی نشاندہی پر نارتھ کراچی میں زیر زمین سے 10 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔