کراچی،گزری میں سرچ آپریشن ، 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، ناظم آباد میں شہریوں نے ڈاکو کی درگت بناکر پولیس کے حوا لے کر دیا۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈیفنس کے علاقے گِزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ، سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا ر ی رہی ۔ دوسری طرف ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل افراد نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شیر افضل کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تاہم اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔