کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ، سوئی نادرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاون کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:41

کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ، سوئی نادرن گیس کمپنی نے کمپریسر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : سوئی نادرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن کے خلاف 350 صارفین کو کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے صارفین میں گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین شامل ہیں۔ چیف انجینئیر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ کمپریسر اور میٹر اُتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے میٹرز کو لیبارٹری رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ چیف انجینئیر نے مزید کہا کہ کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے، صارفین سے بل وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :