شیخوپورہ ، حسا س ادارو ں کی کا روا ئی 7 دہشت گرد ہلاک، 5 فرار

بدھ 17 فروری 2016 11:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) شیخوپورہ کے قریب حساس اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران تحریک طالبان اورلشکر جھنگوی کے 7 دہشت گرد ہلاک 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد شرقپور کے علاقہ ناظرلبانہ کے قریب دہشت گردی کے لئے پلاننگ کررہے ہیں جہاں ننکانہ ، شیخوپورہ اور لاہور سے سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی بھاری نفری نے ان پر بڑی نہر کیو بی لنک شرقپور کے قریب چھا پہ ما را اس دورا ن دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ اور اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس پا رٹی پر حملہ کر دیا جہاں حساس اداروں نے مزید پولیس طلب کر کے ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے جوابی کارروائی کی کا روائی میں سات دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ثابت ہوا ۔ 2 دہشت گرد ندیم عباس اور رضوان جھنگکے رہائشیہیں جبکہ باقی دہشت گرد وزیرستان سے ہیں ان کے قبضہ سے ایک کار ، 3 موٹر سائیکل ، بھاری مقدار میں بارودی مواد ، 4 پسٹل ، 44 بور رائفلیں ، ایک کلاشنکوف کے علاوہ ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا لاہور شیخوپورہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے دہشت گردوں کے پاس سے جودستاویزات برآمد ہوئی ہیں وہاں پر سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی اور دہشت گردوں کا ہر جگہ ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ملک دشمن عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :