سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، 7 دہشت گرد ہلاک
سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:19
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : شیخوپورہ میں شرقپور کے علاقہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے شرقپور کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد شرقپور کے علاقہ ناظرلبانہ کے قریب دہشت گردی کے لئے پلاننگ کررہے ہیں جہاں ننکانہ ، شیخوپورہ اور لاہور سے سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی بھاری نفری نے ان پر بڑی نہر کیو بی لنک شرقپور کے قریب چھا پہ ما را اس دورا ن دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ اور اندھادھند فائرنگ کر کے پولیس پا رٹی پر حملہ کر دیا جہاں حساس اداروں نے مزید پولیس طلب کر کے ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے جوابی کارروائی کی کا روائی میں سات دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.