انوکھا شاپنگ مال۔ 5منزلہ مال میں شاپنگ کریں اور جھولے کھاتے ہوئے نیچے آجائیں
امین اکبر بدھ 17 فروری 2016 01:36
شنگھائی، چین میں ایک5منزلہ شاپنگ مال میں سٹین لیس سٹیل کی سلائیڈ لگائی گئی ہیں۔ یہ سلائیڈ شاپنگ کرنے والوں کو صرف 16 سیکنڈ میں زمین پر پہنچا دیں گی۔
یہ سلائیڈ شنگھائی کے پرنٹمپس شاپنگ مال میں نصب کی گئی ہے۔ ان سلائیڈز کو عوام کے لیے چند ہفتوں بعد کھولا جائے گا تاہم یہ ابھی سے انٹرنیٹ پر کافی بحث ومباحثہ کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
چینی مائیکروبلاگنگ سائٹ ویبو پر صارفین حفاظتی حوالوں سے اس سلائیڈ پر سوالات اٹھا رہےہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ 66 فٹ اونچی اس سلائیڈ سے تیزی کے ساتھ اترتے ہوئے لوگوں کو کسی نقصان کا اندیشہ تو نہیں ہوگا۔ شاپنگ مال کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان سلائیڈز کو چیک کیا جا چکا ہے، پھر بھی ان سلائیڈز کے ذریعے ایک وقت میں ایک شخص کو ہی اترنے کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ نے ان سلائیڈز کو ڈریگن کی شکل میں بنایا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.