چین کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک جام 60میل طویل تھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 فروری 2016 01:19

چین کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک جام 60میل طویل تھا

بیجنگ ، چین۔ بہار کی چھٹیوں سے واپس آتے ہوئے لوگوں کو جس چیز کا کثرت سے سامنا کرنا پڑتا ہے ، وہ ٹریفک جام ہے۔ اس بار بھی بیجنگ میں چھٹیوں سے واپس آنے والوں کی وجہ سے ٹریفک کی ساڑھے چھ میل لمبی لائنیں لگ گئی۔

(جاری ہے)

اس ٹریفک جام کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ساڑھے چھ میل لمبے ٹریفک جام میں گاڑیاں نہایت آہستگی سے چل رہی ہیں۔
پچھلے سال اکتوبر میں بھی چھٹیوں سے واپس آتے ہوئے 50 لین کے ٹول پلازے پر میلوں لمبی لائنیں لگ گئی تھیں۔
چین کا سب سےبڑاٹریفک جام 60 میل(96.56 کلو میٹر)طویل تھا۔یہ ٹریفک جام 2010 میں ہوا تھا۔یہ ٹریفک جام بیجنگ سے شروع ہو کر شمالی صوبے تک چلا گیا تھا۔