پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے، چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہونگے ،یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی

منگل 16 فروری 2016 23:55

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور پاکستان مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہونگے ۔

(جاری ہے)

منگل کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی میں پاکستان کی جی ایس پی پلس میں توسیع کے معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔ سماعت کے دوران تجارتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور پاکستان مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، تاہم پاکستان کو چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :