حکومت سندھ نے عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ،نوٹیفکیشن جاری

منگل 16 فروری 2016 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عزیر بلوچ سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں رینجرز ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسر بھی شامل ہوں گے اور کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے عزیر بلوچ کو رینجرز نے چند روز قبل کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزم سے تفتیش کے لیے جے ا?ئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے 16 ملزمان سے تفتیش کے لیے جے ا?ئی ٹی تشکیل دی تھی جن میں عزیربلوچ کیس کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل نہیں دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :