پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ،برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے مقدمات بارے پولیس تفتیش کر رہی ہے ، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے،پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 23:52

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ،برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے بارے میں میٹروپولیٹن پولیس تفتیش کر رہی ہے اور وہ حکومت کے زیر اثر نہیں ہے، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے، ان مقدمات سے متعلق پاکستان میں خاصی تشویش ہے۔

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل مدتی مواقع ہیں، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کر رہے ہیں، میں تجارت کے ایجنڈے پر یقین رکھتا ہوں۔

تھامس ڈریو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بارے میں لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس تفتیش کر رہی ہے اور پولیس حکومت کے زیر اثر نہیں ہے، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے، ان مقدمات سے متعلق پاکستان میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، منی لانڈرنگ منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان سے مل کر کام کر رہے ہیں۔