بلوچستان کے شہر بارکھان میں گھر پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 23:14

بلوچستان کے شہر بارکھان میں گھر پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
بارکھان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) بلوچستان کے شہر بارکھان میں گھر پر حملہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہر بارکھان میں نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے ایک گھر پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں نے گھر کے مہمان خانے میں بیٹھے افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :