Live Updates

اورنج ٹرین کی مخالفت کرنے والے کل ضرورمانیں گے ‘ حمزہ شہباز شریف

سرکاری فنڈزکسی کوخوردبردکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قوم کے ایک ایک پیسے کاتحفظ کرینگے

منگل 16 فروری 2016 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی مخالفت کرنیوالے ایک دن تسلیم کریں گے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کاضامن ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تاریخ میں گیم چینجرثابت ہوگا،جمہوریت ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرتی ہے جبکہ آمریت اس ترقی کوروکتی ہے،سرکاری فنڈزکسی کوخوردبردکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قوم کے ایک ایک پیسے کاتحفظ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیارپورٹرزویلفیئرایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ حمزہ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن)کامشن ہے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بھی اسی مشن کی تائیدہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جولوگ میٹروبس منصوبے کی مخالفت اوراس پرتنقیدکرتے تھے وہ آج اس کی افادیت کومان گئے ہیں۔ آج اورنج ٹرین کی مخالفت کرنے والے کل ضرورمانیں گے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ناگزیرہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تقدیر بدل دے گا،لاہور،کراچی موٹرویزمکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی کانیادورشروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری فنڈزخوردبردکرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی۔مسلم لیگ (ن) حکومت قوم کے ایک ایک پیسہ کاتحفظ کریگی جنہوں نے قومی خزانے کولوٹاہے ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائیگی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :