شہباز شریف سے سکاٹ لینڈ کے رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال

منگل 16 فروری 2016 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں سکاٹ لینڈ کے رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک (Mr. Hanzala Malik) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے بڑا نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آزاد و خودمختار اوورسیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا ہے اور اسے باقاعدہ قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیز کمیشن وطن سے دور رہنے والے ہموطنوں کے مسائل اور شکایات کے حل میں اہم کردار ادا کر رہاہے ۔

سکاٹ لینڈ کے رکن پارلیمنٹ حنظلہ ملک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام شہباز شریف کا احسن اقدام ہے اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

متعلقہ عنوان :