نیب نے پنجاب میں ڈینگی اسپرے کی خریداری میں ڈیڑھ ارب کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی‘ نجی ٹی وی

منگل 16 فروری 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) نیب نے پنجاب میں ڈینگی اسپرے کی خریداری میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ڈینگی اسپرے کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

2011 میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے اسپرے درآمد کیا گیا لیکن وہ بے اثر نکلا۔حکومت نے موجودہ ڈی جی آئی بی اور اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان کو انکوائری کی ہدایت کی تھی تاہم یہ انکوائری رکوادی گئی۔ نیب لاہور نے اب 4 سال بعد تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ افسروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :