نیب نے لیک وسٹا ریذیڈنشیا راولپنڈی اسکینڈل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل

منگل 16 فروری 2016 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے لیک وسٹا ریذیڈنشیا موضع عبداﷲ راولپنڈی ہاؤسنگ اسکینڈل کے دو ملزموں ملک محمد اعظم ولد محمد خان اور خالد شاہ ولد نزاکت شاہ کو گرفتار کرلیا اور انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ۔ ملزم ملک محمد اعظم کو موضع عبداﷲ راولپنڈی میں لیک وسٹا ریذیڈنشیا کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذریعے لوگوں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

وہ مذکورہ سوسائٹی میں لوگوں کو مکمل تعمیر شدہ گھر فراہم کرنے کے وعدے پر بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بھاگ گیا۔ نیب راولپنڈی کو اب تک لیک وسٹا ریذیڈنشیا ہاؤسنگ اسکیم موضع عبداﷲ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں عوام سے لوٹ مار پر ملزم ملک محمد اعظم اور دیگر کے خلاف 53 شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم نے لوگوں کو دھوکہ دہی سے راغب کیا اور کہا کہ یہ ہاؤسنگ اسکیم چار ہزار کینال پر مشتمل ہے اور سوئمنگ پول، جمنازیم، پارک، کمیونٹی سینٹر اور مسجد سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے اشتہار میں دعویٰ کیا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا 25 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور تین سال میں باقی کام مکمل کرلیا جائے گا جبکہ ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی اور پانی موجود ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہیں۔

متعلقہ عنوان :