راولپنڈی ،پابندی کے باوجود شہر کی کئی علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

پتنگ بازوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر انہیں سیل کیا جائے،سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ

منگل 16 فروری 2016 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء)پنجاب حکومت کی پتنگ بازی پر پابندی کی کھلم کھلا دھجیان بھکیرتے ہوئے منچلے نوجوان پتنگ بازی میں مصروف ہیں بڑی بڑی قیمتی پتنگیں اور ڈوریں خفیہ مقام پر پولیس کی آشیر آباد سے فروخت ہورہی ہیں پتنگ باز جونہی پتنگوں اور ڈرورن کا بنڈل لے کر رکشے میں بیٹحکر منزل مقصود پر روانہ ہوتا ہی ہے کہ مطعلقہ دوکاندار پولیس کو فون کر دیتا ہے اور پولیس پتنگوں سمیت گڈے باز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیتی ہے اس طرح دوکاندار اور پولیس دونون ہاتھوں سے لوگون کو لوٹ رہے ہیں پولیس پکڑی گئی پتنگیں اعلی پولیس افسران کے بچوں کو اور نوکری پکی کر نے اور دوکانداروں کو واپس فروخت کر دیتے ہیں راولپنڈی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آئی جی پنجاب ڈی سی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازوں کے خفیہ ٹھکانون پر چھاپے مار کر انہیں غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا جائے اور پولیس بلاوجہ شریف شہریون کے گھرون پر چھاپے مار کر انہیں بلا وجہ ہراسان نہ کرے ۔