لاہور میں جدید ٹیکسی چلے گی ، ترکی سے معاہدہ ہوگیا
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 22:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور میئر استنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیاہے - ابتدائی طور پر لاہور میں 100گاڑیاں چلائی جائیں گی جس کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا -ٹیکسی سروس کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور میئراستبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیوکیب گاڑی میں بیٹھے اور گاڑی کو چلایا- وزیر اعلی شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان دو قالب ہیں بلا شبہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں - ترک قیادت رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاک ترک دوستی کو نئی جہت ملی ہے اور یہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے -انہوں نے کہا کہ البراک گروپ نے ہمارے گزشتہ دورحکومت میں پنجاب میں سرمایہ کار ی کا آغازکیا اور آج اس گروپ کی سرمایہ کاری اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے -سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ترکی اور پنجاب کی حکومتوں نے بھی باہمی معاونت کے تحت کام کیا اور اس اشتراک کار کو آگے بڑھایا- میں سمجھتا ہوں کہ ترکی اور پنجاب حکومت کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک کار میں میرے بھائی قادر توپباش کا کردار انتہائی نمایاں رہا ہے جنہوں نے ہر موقع پر ہمیں سپورٹ کیا ہے - وزیر اعلی نے جدید ٹیکسی سروس کے آغاز پر قادرتوپباش اور البراک گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے لئے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا آغاز ایک تحفہ ہے اورایک سوگاڑیوں سے شروع کی جانے والی اس سروس میں آئندہ چند برس میں جدید ریڈیو کیب گاڑیوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی- انہوں نے کہا کہ میئر استببول ڈاکٹر قادر توپباش میرے بھائی اور دوست ہیں اورقادر توپباش کے دورے سے پاکستانی عوام خصوصا پنجاب کے عوام کو بہت خوشی ہوئی ہے - میئراستنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب کے بھائیوں کے لئے ترک بھائیوں کی محبت اور خلوص کا پیغام لیکر آیا ہوں - پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا فروغ جاری رکھیں گے-ترکی کے سفیر بابر ایس گرگن ، ایم این اے مہر اشتیاق احمد، خواجہ احمد حسان، البراک گروپ نوری البراک کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.