پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پر محیط ہے ، لاہور میں اے ٹیکسی متعارف کرائی جارہی ہے ، ابتدائی طور پر 100اے ٹیکسیاں چلائی جائیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا استنبول میٹروپولیٹن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب

منگل 16 فروری 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پر محیط ہے ، لاہور میں اے ٹیکسی متعارف کرائی جارہی ہے ، ابتدائی طور پر لاہور میں 100اے ٹیکسی چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو استنبول میٹروپولیٹن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی اور اے ٹیکسی معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی صدیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اے ٹیکسی متعارف کرائی جارہی ہے ، ابتدائی طور پر لاہور میں 100اے ٹیکسیاں چلائی جائیں گی اور اسکے بعد ان میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا