سعودی عرب میں مسلم ممالک کی مشترکہ عسکری مہم خوش آئند ہے،پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شرکت اسلامی ممالک کے اتحاد کو مزید مضبوط کرے گی،حافظ عبدالغفار روپڑی

منگل 16 فروری 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے سعودی اور اتحادی ممالک کی عسکری مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی مذموم کارروائیوں کی روک تھام کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کی شرکت سے اسلامی اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔ امت اسلامیہ کے محسن سعودی عرب کی بہترین کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اسلامی ممالک کا سربراہ ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے پوری دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں متحد ہو چکی ہیں اور اپنے مذموم ارادوں کی تکمیل کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ امت مسلمہ کا اتحاد ہی مسلمانوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کا واحد ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :