پھول پودے قدرت کی رنگینیوں کے شاہکار ہیں ،ڈی سی او وہاڑی

شہریوں میں معیاری تفریح کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ناصر جمال ہوتیانہ کااجلاس سے خطاب

منگل 16 فروری 2016 20:58

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پھول پودے قدرت کی رنگینیوں کے شاہکار ہیں اور انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں یہ بات انہوں نے موسم بہار کے پھولوں کی چار روزہ نمائش کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ای ڈی او فنانس ڈاکٹر محمد غیاث، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، جی اے آر محمد مبشر الرحمن ، اے سی میلسی سیف اﷲ ساجد،ایس این اے شیخ محمدخرم سلیم، ڈی او فاریسٹ طارق محمود،ٹی ایم او میاں اظہرجا وید، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا کہ شہریوں میں معیاری تفریح کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نمائش میں پھولوں کی عام اقسام کے علاوہ نایاب اقسام کے پھول بھی رکھے جائیں انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ادارے اس نمائش میں حصہ لیں اور اپنے سٹال لگائیں اجلاس کے دوران اے ڈی سی رانا سلیم کو تمام انتظامات کا نگران جبکہ ای ڈی او زراعت چودھری مشاق علی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا اجلا س مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پھولوں کی نمائش14مارچ سے شروع ہو کر17مارچ کو اختتام پذیر ہو گی 16مارچ کا دن صرف خواتین کے لیے مخصوص ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :