بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو رزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات،دونوں ممالک کے تعلقات اور حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا

منگل 16 فروری 2016 20:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء)پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دو رزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔بھارتی ہائی کمشنر کا پاکستان میں تعیناتی کے بعد لاہور کا پہلا دورہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ اپنی اہلیہ اور ہائی کمشن کے دیگر افسران کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائشگاہ پر گئے اوران سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی ۔ خورشید قصوری نے بھارتی ہائی کمشنر اور انکی اہلیہ کو لاہور کے تاریخ پس منظر سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر لاہور میں قیام کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔