برطانوی حکومت ایم کیو ایم کیخلاف مقدمات پر اثر انداز نہیں ہو رہی: برطانوی ہائی کمشنر

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 20:36

برطانوی حکومت ایم کیو ایم کیخلاف مقدمات پر اثر انداز نہیں ہو رہی: برطانوی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ایم کیو ایم کیخلاف مقدمات پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم سے متعلق برطانیہ میں جاری کیسز پر کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ مجھ سے بار بار ایم کیو ایم سے متعلق چل رہے کیسز کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ برطانوی حکومت ایم کیو ایم کیخلاف مقدمات پر کسی صورت اثر انداز نہیں ہو رہی ہے۔ برطانیہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :